• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اور چینی وزرائے دفاع کی سنگاپور میں ملاقات، تائیوان معاملے پر اختلافات برقرار

سنگاپور میں امریکا اور چین کے وزرائے دفاع کے درمیان براہ راست ملاقات ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے معاملے پر دونوں فریقوں کے درمیان اختلافات برقرار رہے۔ 

چینی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی ہم منصب کے ساتھ بات چیت اچھے انداز میں ہوئی۔

اس حوالے سے چینی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ چینی وزیر دفاع نے تائیوان سے متعلق بیجنگ کے واضح موقف کا اعادہ کیا۔ 

چینی وزارت دفاع کے مطابق وزیر دفاع نے واضح کیا کہ چین تائیوان کی آزادی کی کسی بھی سازش کو ناکام بنا دے گا اور چین ملکی اتحاد کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ 

اس ملاقات میں امریکا نے چین سے تائیوان کے معاملے پر عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کا مطالبہ کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید