• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، ضعیف العمر افراد گرمی سے نڈھال

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے باعث کاروبار اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں، 12سے14گھنٹے کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، گھروں میں موجود خواتین ،بچے ، ضعیف العمر افراد گرمی کی شدت کے باعث نڈھال ہوجاتے ہیں اور متعدد افراد بے ہوش ہوجاتے ہیں لیکن سیپکو حکام اس کا کوئی نوٹس نہیں لیتے،سیپکو کی جانب سے واضح طور پر یہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہری علاقوں میں 6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی لیکن صورتحال اس قدر خراب ہے کہ روزانہ 6گھنٹے کے بجائے 10سے12گھنٹے کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی جاتی ہے۔دوسری جانب ایوان صنعت وتجارت سکھر کے صدر عامر علی خان غوری، عرفان صمد، ملک محمد یعقوب ، اسرار بھٹی سمیت دیگر تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شدید گرمی میں شہر کی گنجان آبادی والے علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی سخت مذمت کی ہے۔انہوں نے چیف ایگزیکٹو سیپکو سے مطالبہ کیا ہے کہ سکھر کے شہری علاقوں میں بجلی کے نظام کی درستگی، بہتری اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔   
تازہ ترین