• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان کی علیحدگی روکنے کیلئے آخری وقت تک مقابلہ کرینگے، چین

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چین کے وزیر دفاع وے فینگہی نے کہا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی روکنے کے لیے آخری وقت تک مقابلہ کریں گے۔

وے فینگہی نے شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی سمٹ سے خطاب میں کہا کہ علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے چینی مسلح افواج کے عزم اور صلاحیت کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ چین کو تقسیم کرنے کے لیے تائیوان کی علیحدگی کی حمایت کرنے والوں کا اچھا انجام نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا، چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت روکے اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانا بند کرے۔

یاد رہے کہ امریکا نے چین پر تائیوان کے قریب اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والی فوجی سرگرمیوں کا الزام لگایا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید