• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری شجاعت سیاست کا اثاثہ ہیں، آصف علی زرداری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرپرسن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پاکستانی سیاست کا اثاثہ قرار دے دیا۔

آصف علی زرداری وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں چوہدری شجاعت حسین، طارق بشیر چیمہ، شافع حسین اور سالک حسین نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا کہ قومی حکومت ق لیگ کے ساتھ اور ق لیگ قومی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کے دونوں وفاقی وزرا ہماری حکومت کا اہم حصہ ہیں۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت پاکستانی سیاست کا اثاثہ ہیں۔

قومی خبریں سے مزید