ایران کے مقامی پلانٹ سے گیس کا اخراج ہونے سے 130 افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صوبے فارس کے شہر فیروزآباد کے سوڈا ایش پروڈکشن پلانٹ سے نائٹروجن گیس کا اخراج ہوا جس سے لوگوں کو سانس لینے میں مشکل ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 130 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن میں سے بیشتر کو ابتدائی طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پلانٹ سے گیس اخراج کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔