سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ عنقریب پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں پر قیامت ڈھانے والے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ آج قبر کا ریٹ بھی 7 سے 15 ہزار روپے ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت میں اسٹاک ایکسچینج 7 ارب ڈالر، فارن ترسیلات اور فارن ریزرو نیچے آ گئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غریب بد حال اور دلبرداشتہ ہو گیا ہے، آصف زرداری سے لے کر شہباز شریف تک تمام کیسز کا ریکارڈ محکموں سے غائب کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ آصف زرداری ق لیگ کے 2 وزیروں کو ساتھ رکھنے کے لیے چوہدری شجاعت کے پاس جاتے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلیاں کھیل تماشا بن گئی ہیں، اب مسئلہ غریب کا، پاکستان کی معاشی اور سیاسی بقا کا ہے۔