• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کیلئے سخت احتیاطی تدابیر

 روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی صحت کے مسائل چھپانے کے لیےان کے باڈی گارڈز نے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق،  روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے گارڈز بیرون ملک دوروں پر ان کے فُضلے کو بھی جمع کرتے ہیں۔‘

رپورٹ میں اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ’پیوٹن کے باڈی گارڈز ایسا اس لیے کرتے ہیں کیونکہ یہ بے احتیاطی برتنے سے روسی صدر کی صحت کے بارے میں بہت زیادہ معلومات سامنے آسکتی ہیں اور ان معلومات کا غلط استعمال بھی کیا جاسکتا ہے‘۔

ذرائع کے مطابق، پیوٹن کو خدشہ ہے کہ ان کی صحت کے بارے میں کوئی بھی معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس سروسز کے ہاتھ لگ جانے کا امکان ہے‘۔

ذرائع کے مطابق، پیوٹن بین الاقوامی میڈیا پر یہ تصویر پیش کرنا چاہتے ہیں کہ وہ روس پر غیر معینہ مدت تک حکومت کریں گے تاکہ اقتدار کی تبدیلی سے وابستہ کسی بھی افراتفری کو پھیلنے سے روکا جا سکے‘۔

ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ روس کی فیڈرل گارڈ سروس کے خصوصی معاون کے پاس ایک سوٹ کیس ہوتاہے جس میں روسی صدر کےفُضلےکو جمع کر کے ماسکو واپس بھیجا جاتا ہے‘۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے مبینہ طور پر اپنی قیادت کے آغاز سے ہی اس احتیاطی تدبیر کو اپنایا ہوا ہے۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید