اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں اپنے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست دائر کر دی جس پر درخواست گزار اکبر ایس بابر کے وکیل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے جبکہ اپنے دلائل میں پی ٹی آئی وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی تحقیقات کے حکم سے پہلے کبھی سیاسی جماعت کی اسکروٹنی نہیں کی گئی۔
ممبر سندھ نثار درانی نے جواب میں کہاہے کہ پی ٹی آئی سے قبل کسی سیاسی جماعت کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کی درخواست نہیں آئی۔