• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے تین دہشتگرد مارے گئے

پشاور (کرائمرپورٹر) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ اپریشن کے دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ہلاک دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی ہے جو سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق گزشتہ روز دہشتگرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی میں موجود تھے جہاں وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہےتھے۔سی ٹی ڈی کی SWAT ٹیم نےسیکورٹی اہلکاروں کےساتھ جدید اسلحہ سےلیس ہو کر جائے وقوعہ پہنچے۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔‏ فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران تین دہشتگرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی جبکہ دیگر دہشتگرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے کلاشنکوف، پستول، تین ہینڈ گرنیڈ، میگزین اور قومی شناختی کارڈز بھی برآمد کیے گئے۔فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشتگردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید