پشاور (سٹاف رپورٹر )صدر مملکت نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے معزول اراکین کی گرفتاری کی صورت میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر سے پیشگی اجازت لینے کے اختیارات ختم کرتے ہوئے خیبرپختونخوا اسمبلی اراکین تنخواہ ، مراعات اور استحقاقات آرڈننس جاری کردیا ہے ، اسی طرح معزول ممبران اسمبلی کی تنخواہیں اور دیگر مراعات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ماہ نومبر کی تنخواہ کے اجراء اور سوسائٹیز ایکٹ کے تحت دینی مدارس رجسٹریشن کا آرڈننس بھی جاری کردیاگیا ہے ۔