• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصار الاسلام نے مولانا فضل الرحمن اور قائدین کی سکیورٹی سنبھال لی

پشاور(سٹاف رپورٹر) انصار الاسلام نے مولانافضل الرحمن اور قائدین کی سکیورٹی سنبھال لی ،مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد اور ڈیرہ کی رہائش گاہوں سمیت مفتی محمود مرکز کی سیکیورٹی کیلئے رضاکار تعینات،جمعیت علمائے اسلام کے شعبہ انصار الاسلام کے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا ہے کہ قومی قیادت کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حالات میں قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر قائدین کی سیکیورٹی واپس لینا انتہائی تشویش ناک اور غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، انصار الاسلام نے قائدِ جمعیت اور دیگر قائدین کی حفاظت کے لیے اپنا خصوصی سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے،مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائش گاہوں سمیت مفتی محمود مرکز کی سیکیورٹی کے لیے رضاکار تعینات کئے جائیں گے۔مفتی محمود مرکز پشاور میں مرکزی معاونین اور صوبائی سالار خیبر پختونخوا محمد اسرار مروت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا کہ انصار الاسلام نے ہمیشہ ریاستی اداروں کے معاون کے طور پر کام کیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید