• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا، گورنر راج میں مزید 2 ماہ توسیع کا امکان، 12 اضلاع میں ایمرجنسی برقرار رہے گی

پشاور (سٹاف رپورٹر )خیبرپختونخوا میں گورنر راج میں توسیع پر غور شروع کردیا گیا ہے جبکہ صوبہ کے 12مخصوص اضلاع میں ایمرجنسی بھی بدستور جاری رہے گی ، صوبہ میں امن و امان کی صورت حال میں بہتری کو مدنظر رکھ کر مزید استحکام کیلئے گورنر راج میں مزید دو ماہ کی توسیع کی سفارشات کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کی منظوری پارلیمنٹ کے اجلاس میں دی جائے گی ،دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلاول بھٹو نہ صرف اپنی نیک نیتی ثابت کرتے ہوئے گورنر راج کے خاتمہ کے لیے کردار ادا کریں بلکہ گورنر راج اور ایمرجنسی کی توسیع کے حق میں قومی اسمبلی میں ووٹ نہ دیں۔ وفاقی حکومت نے 11 اکتوبر 2026 کو خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور 8 سابقہ قبائلی اور 4 بندوبستی اضلاع میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا ہے جس کے بعد صوبہ بھر میں بتدریج امن و امان کی صورت حال میں بہتری آرہی ہے جبکہ نئی انتظامیہ کی جانب سے پشاور سمیت صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے جس میں اب تک اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واہگزار کرائی گئی ہیں چنانچہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سربراہی میں نئی حکومت نے پائیدار امن اور معاشی استحکام کیلئے گورنر راجمیں مزید توسیع اور ایمرجنسی برقرار رکھنے کیلئے سفارشات کی تیاری شروع کی ہے ، گورنر راج میں مزید دو ماہ کی توسیع کے فیصلہ کی صورت میں پارلیمنٹ سے منظوری کی جائیگی ۔
ملک بھر سے سے مزید