مردان(مانیٹرنگ سیل) مردان میں پولیس نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی۔ خودکش حملہ آور فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا ۔ جیکٹ پھٹنے سے پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی ہے کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا ۔ حملہ آور نے پولیس سٹیشن کے اندر گھسنے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کا سر بھی ملا ہے۔