مردان ( نمائندہ جنگ ) تھانہ سٹی پر خودکش حملہ ناکام بنادیاگیا پولیس نے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ اورکو نشانہ بنادیا دھماکے میں 3پولیس اہلکاروں سمیت12افراد زخمی ہوگئے پولیس ذرائع کے مطابق سائیکل سوار خودکش حملہ آور کا نشانہ سٹی پولیس سٹیشن تھا خودکش حملہ آور نے 8کلو بارودی جیکٹ پہنی تھی جبکہ سائیکل پر 5کلوبارودی مواد بھی باندھا ہواتھا پولیس کے مطابق خودکش کے پاس ہینڈ گرنیڈ بھی تھا خودکش حملہ اور تیز ی کے ساتھ پولیس سٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کررہاتھاکہ پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ دیا اورنہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے خودکش حملہ آور دھماکے سے اڑ گیا دھماکے سے تین پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل آصف ، کانسٹیلان ظاہر شاہ اور آصف کے علاوہ شہری سید غفار شاہ ،شاہد ،رضا خان،امیتاز ،وقار ،لیاقت شاہ اور پانچ سالہ علینہ مامور زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اور مردان میڈیکل کیمپلکس پہنچایاگیا جہاں دوزخمیوں کی حالت نازک بیان ہے دھماکے کی اطلاع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی قیادت میں بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیااورسرچ اپریشن شروع کردیابم ڈسپوزل سکوا ڈ نے سائیکل پر باندھے بارود کو دھماکہ سے ناکارہ بنادیا۔ دوسرا دھماکہ ہونے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔خودکش حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عاشق حسین کی مدعیت میں رات گئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا مقدمہ میں انسداددہشت گردی سمیت متعدد دفعات شامل ہیں ۔واضح رہے کہ مردان میں ٹھیک ایک ماہ اور گیارہ دن بعد دوسرا خودکش دھماکہ تھا 19اپریل کو ایکسائز دفتر پر ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جان بحق اورایک سینئر صحافی یوسف خان مایار سمیت 21افر اد زخمی ہوگئے تھے تھانہ سٹی پر ناکام خودکش حملہ اور نے 13کلو بارودی مواد کے علاوہ خودکش آور کے پاس ہینڈ گرنیڈ بھی تھا