• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کی سہولیات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اصلاحات کی جارہی ہیں: ڈائریکٹر حج ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت مذہبی امور وحج عازمین حج کی سہولیات میں اضافہ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اصلاحات کررہی ہے تاکہ اللہ کے مہمانوں کوکسی بھی پریشانی سے بچایا جاسکے مگر اس نظام میں ترقی حجاج کرام کی جانب سے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،حج زندگی میں پہلی بار اداکرنے والوں کوتربیت کی بے پناہ ضرورت ہوتی ہے جسکے لئے صحت مند تعلیم یافتہ نوجوانوں کوخدام الحجاج بنایاجارہاہے ان خیالات کااظہار ڈائریکٹر حج ملتان ریحان کھوکھر نے مسلم لیگ (ن ) کے رہنماامیر اللہ شیخ کی قیادت میں آئے وفد سے گفتگو کے دوران کیا جس میں طارق عمر چوہدری ،حنیف چوہان شامل تھے ۔وفد نے ریحان کھوکھر کووزارت مذہبی امور کی جانب سے بہترین کارکردگی پرپورے پاکستان کے ڈائریکٹر میں سے بیسٹ اچیومنٹ ایوارڈ ملنے پرمبارکباد دی ۔
تازہ ترین