• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، چین کو خام تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا

چین نے گزشتہ ماہ 7.47 ارب ڈالر مالیت کی روسی توانائی کی مصنوعات خریدی ہیں۔
چین نے گزشتہ ماہ 7.47 ارب ڈالر مالیت کی روسی توانائی کی مصنوعات خریدی ہیں۔

مغرب کی پابندیوں کا شکار روس اب سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر چین کو خام تیل کی فراہمی کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی کسٹمز اعداد و شمار کے مطابق چین نے مئی میں روس سے خام تیل کی درآمدات میں اضافہ کیا اور روس سے تقریباً 80 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل درآمد کیا جبکہ سعودی عرب سے 70 لاکھ ٹن سے زیادہ تیل درآمد کیا۔

چین نے گزشتہ ماہ 7.47 ارب ڈالر مالیت کی روسی توانائی کی مصنوعات خریدی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین پر حملے کے خلاف مغربی پابندیوں کے بعد بھارت اور چین روسی توانائی مصنوعات کے بڑے خریدار بن گئے ہیں۔

بھارت نے روسی تیل کے دوسرے سب سے بڑے درآمد کنندہ کے طور پر جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، جبکہ چین 2016 سے روسی خام تیل کا سب سے بڑا درآمد کنندہ رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید