وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے ملاقات کی ہے۔
وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری کو ٹارگٹڈ سبسڈی کے لیے وزارتِ خزانہ اور وزارتِ صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی، خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔