• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف—فائل فوٹو

ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ایف اے ٹی ایف ٹیم، وزارت خارجہ اور سیل کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یہ مبارک باد وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جس میں ایف اے ٹی ایف کا معاملہ بھی زیرِ غور آیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ کو جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بریفنگ دی گئی۔

انڈونیشیا سے خوردنی تیل منگوانے پر بھی مبارکباد

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا سے خوردنی تیل منگوانے پر وزیرِ صنعت اور ٹیم کو مبارک باد پیش کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ خوردنی تیل کی کمی کی وجہ سے بحران پیدا ہوا، جس کی فراہمی کے لیے انڈونیشیا کے صدر سے بات کی تھی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ امید ہے کہ خوردنی تیل کی آمد کے بعد معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا ہے کہ اس ضمن میں وزارتِ صنعت اور وزارتِ خارجہ کے حکام نے اہم کردار ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید