• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کیلئے 100 میگاواٹ بجلی فراہمی کیلئے ایران کیساتھ معاہدہ پر دستخط

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر کے دورہ ایران کے موقع پر بلوچستان کیلئے 100 میگا واٹ بجلی فراہمی پر ایران کیساتھ معاہدہ ہوگیا، معاہدہ پر این ٹی ڈی سی اور توانیر نے دستخط کئے۔اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ منصوبے کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائیگا بلوچستان کے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔دریں اثناءوفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر نے ایران کے توانائی کے شعبہ کے بڑے گروپ میپناکے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ، میپنا کے سی ای او عباس آبادی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ملک بھر سے سے مزید