• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر تا کاشغر روٹ کی تبدیلی کیخلاف اے این پی کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کوئٹہ باچا خان یونٹ صدر حاجی نذر علی پیرعلیزئی جنرل سیکرٹری سید علائوالدین آغا نصیب اللہ کاکڑ ڈاکٹر عصمت اللہ ترین عبدالمنان مجکوال نوراللہ پٹھان زوبیر احمد خلجی شیر علی کاکڑ امین اللہ ترین نے گوادر تا کاشغر رو ٹ کی تبدیلی کیخلاف اے این پی کے زیراہتمام جلسہ اور ریلی سنگ میل اور وفاقی حکومت کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا علاوہ ازیں اے این پی کوئٹہ باچا خان یونٹ کابینہ اراکین وسینئر ساتھیوں کا اجلاس یونٹ صدر نذر علی پیرعلیزئی زیر صدارت ہوا اس موقع پر یکم جون کو پارٹی کے زیراہتمام باچا خان چوک پر جلسے میں زیادہ تعداد میں شرکت کیلئے تیاری کیلئے کمیٹی بنائی گئی جو باچا خان چوک قندہاری بازار منان چوک پر پارٹی کے بینرز اور پارٹی جھنڈے لگائے جائینگے۔
تازہ ترین