• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ بگٹی میں ہیضے اور گیسٹرو کا مرض بےقابو، مزید 40 کیسز رپورٹ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں ہیضے اور گیسٹرو کے مرض پر قابو نہیں پایا جا سکا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم سب مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق پیر کوہ میں ہیضے اور گیسٹرو سے متاثرہ افراد کو طبی امداد فرا ہم کی جا رہی ہے، اسپتال میں اب بھی 233 متاثرہ مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 پیر کوہ سے 13 اپریل کے بعد اب تک ہیضے اور گیسٹرو کے 5580 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہیضے اور گیسٹرو کی وباء سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیر کوہ میں دو ماہ قبل پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے باعث ہیضے کی وباء پھوٹی تھی۔

صحت سے مزید