• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شان رسالتؐ میں گستاخی اور مہنگائی کیخلاف آج ریلی ،عوام شرکت کریں،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمااسلام نظریاتی کے زیراہتمام آج احتجاجی ریلی نکالی جائیگی ۔ کارکن اور عوام سے بھرپورشرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے23جون کی ریلی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ جمعیت علمااسلام نظریاتی ہندوستان میں شان رسالت میں گستاخی اورملک میں ہوشربامہنگائی کیخلاف جمعرات کو 3 بجے کو جمعیت نظریاتی کے سیکرٹریٹ نیونجم الدین روڈکوئٹہ سے احتجاجی ریلی نکالی گی ۔ جس کے انتظامات کوحتمی شکل دیدی گئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی صوبائی ضلعی قائدین کرینگے، مختلف شاہراہوں پرگشت کے بعد احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جمعیت علمااسلام نظریاتی کے یونٹوں کے کارکن جمعرات کو بروقت جمعیت نظریاتی کے دفتر میں اپنے علاقوں سے جلوس کی شکل میں پہنچیں۔ انہوں نے عوام تاجروں اور مسلمانوں سے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تمام طبقات اپنااحتجاج ریکارڈ کرائیں۔
کوئٹہ سے مزید