• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تفتان روٹ پر کوچز کی چیکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے،ٹرانسپورٹ یونین اتحاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)آل کوئٹہ تفتان ، دالبندین ، چاغی ، ماشکیل ، سیندک رخشاں بس ٹرانسپورٹ یونین اتحاد کے عہدیداروں میر سعید احمد لہڑی اور حاجی ملک شاہ جمالدینی نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پرٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے کوئٹہ تفتان روٹ پر چلنے والی مسافر بسوں کی ایک ہی جگہ چیکنگ کو یقینی بنائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، اس موقع پر محمود خان بادینی ، عبدالمالک محمد حسنی ، حاجی اللہ بخش بادینی ، حاجی طاہر خان محمد حسنی ، حاجی بابا جان شاہوانی ، سعید احمد سمالانی ، محمد عامر شاہوانی ، عبدالقدوس بادینی ، محمد ناصر شاہوانی ، محمد بلال محمد حسنی ، حاجی میر احمد سمالانی ، حاجی ملک نور احمد رخشانی ، حاجی میر احمد سمالانی ، عبدالرؤف بادینی، عبدالغفار بادینی، مکران روٹ کے حاجی علی نواز لہڑی ، عبدالرسول مینگل، کشمیر خان لہڑی ، ماشکیل چاغی روٹ سے سردار صابر ریکی، عبدالوحید محمد حسنی و دیگر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد نے اپنے جائزمطالبات کے حق میں 19اپریل سے پرامن احتجاج شروع کررکھا ہے لیکن تاحال حکومت اورانتظامیہ کی جانب سے ہمارے جائز مسائل حل کرنے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کو ہمارا مطالبہ ہے کہ قومی شاہراہ پر ایک مسافر بس کو صرف ایک ہی جگہ پر روک کر چیک کیا جائے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قومی شاہراہوں پر سیکورٹی فورسزکے گشت میں اضافہ کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید