• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے ملازمین کو 32ہزار تنخواہ اداکی جائے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ (پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے مارکیٹ کمیٹی کوئٹہ کے160سے زائد ملازمین کی قلیل تنخواہوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ لیبر قوانین اور سپریم کورٹ کے حکم نامے میں ڈیلی ویجز مزدوروں کے لئے جو ماہانہ تنخواہ متعین کی گئی ہے مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین اس سے بھی کم تنخواہ پر کام کررہے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں مارکیٹ کمیٹی کے ملازمین کو نہ صرف مستقل کیاگیابلکہ ان کی تنخواہیں بھی بڑھادی گئی ہیں انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کے اکثرملازمین 20سال سے ڈیلی ویجز پرکام کررہے ہیں جواب اوورایج ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ ملازمین کو کم از کم 32ہزار سرکاری مزدوری کے مطابق تنخواہیں اداکی جائیں۔