• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن 2024ء تاریخ کاسیاہ باب بن چکا ہے‘ غلام نبی مری

کوئٹہ(پ ر) بی این پی ضلع کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری، جنرل سیکرٹری میر جمال لانگو، سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈوکیٹ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، جوائنٹ سیکرٹری اسماعیل کرد، انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ، سیکرٹری خزانہ میر اکرم بنگلزئی، لیبر سیکرٹری ملک عطا اللہ کاکڑ، خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ، کسان ماہی گیر سیکرٹری ملک ابراہیم شاہوانی، ہیومن رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اور پروفیشنل سیکرٹری میر مصطفیٰ سمالانی نے میر جہانزیب مینگل کو پی بی 20 وڈھ سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی اور جمعیت کی حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے میر جہانزیب مینگل کو کامیابی ملی ہےکارکنوں اور ووٹرز نے سازشوں کے باوجود پارٹی امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا رہنماؤںنے کہاکہ الیکشن 2024ء ملک کی تاریخ کاسیاہ باب بن چکا ہے ۔