• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقرر

کوئٹہ (خ ن)روٹی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کئی روز سے مسلسل اجلاس منعقد کئے جن میں آٹے اور روٹی کی قیمتوں کے بارے پنجاب اورسندھ کے وزن اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا،کیونکہ آٹے کی قیمت 14000 سے کم ہوکر 12000 ہوگئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ پنجاب میں لوگ نان کھانا پسند کرتے ہیں جسکا وزن 120 گرام اور قیمت 16 روپے ہے جبکہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ میں لوگ روٹی کھانا پسند کرتے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 300 گرام روٹی کی قیمت 40 روپے مقررکردی جو تمام تندوروں اور ہوٹلز پر لاگو ہوگا۔ نرخنامے اور وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر ضلعی انتظامیہ کارروائی کرے گی، کوئٹہ کے تمام مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کریں گے، اجلاس میں کہا گیا کہ جس تندور والے نے زیادہ قیمت وصول کی یا وزن میں کمی کی تو اسکا تندور بند کرکے دکاندار کو جیل بھیجا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید