• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ایئرپورٹ پر قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے جہاز کا ایک انجن ناکارہ ہوگیا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 258 سے لینڈنگ کے دوران پرندہ ٹکرا گیا، طیارے میں 168 مسافر سوار تھے۔

کپتان نے جہاز باحفاظت اتارلیا، تاہم پرندہ ٹکرانے سے ایک انجن ناکارہ ہوگیا اور طیارہ پرواز کے قابل نہیں رہا۔

طیارے کے نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے کراچی سے پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم لاہور آئے گی۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جہاز کا انجن ناکارہ ہونے پر دبئی جانیوالی فلائٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتے کے دوران 4 سے زائد طیارے برڈ ہِٹ کا شکار ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب سی اے اے نے بےبسی کا اظہار کرتے ہوئے ایئر لائنز کو خود احتیاط برتنے کا نوٹم جاری کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید