سرگودھا (نمائندہ جنگ) محکمہ ریلوے نے کراچی سے ملتان چلنے والی ملتان ایکسپریس کا روٹ راولپنڈی تک بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں باقاعدہ سمری تیار کرلی گئی ہے۔ کراچی سے راولپنڈی تک ملتان ایکسپریس کو براستہ خانیوال‘ جھنگ‘ سرگودھا‘ ملکوال‘ لالہ موسیٰ‘ راولپنڈی تک چلایا جائیگا ۔