شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) ڈی پی او آفس میں قائم ڈرائیونگ لائسنس برانچ سے لائسنسوں کا اجراء غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور اس برانچ میں کئی بر س سے جاری بدعنوانیوں اور ایک ہی ٹکٹ کو کئی کئی بار استعمال کرنے کے سکینڈل کے علاوہ بیرون ملک بیٹھے ہوئے نوجوانوں کے لائسنسوں کے اجراء سمیت کئی الزامات کی تحقیقات کیلئے دفتر کا ریکارڈ سر بمہر کردیا گیا ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس برانچ میں کئی کئی برس تک کام کرنیوالے عملہ کی اپنے اور رشتہ داروں اور خفیہ ناموں پر خریدی گئی املاک کی تحقیقات نیب سے کروانے کی تجویذ زیر غور ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ ریکارڈ ایس پی ٹریفک کی ہدایت پر سر بمہر کیا گیا ہے ، ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے ذرائع نے بدعنوانیوں وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔