نئی دہلی (جنگ نیوز ) ٹوئٹر نے مسلمانوں پرمودی سرکارکے مظالم کی ویڈیوز شئیرکرنے پرممتاز صحافی سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ ٹوئٹرنے مسلمانوں پر بھارتی حکومت اور انتہاپسندوں کے مظالم کی ویڈیو شیئرز کرنے اوراسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانے پرآسٹریلوی صحافی سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا۔ٹوئٹرنے اکاؤنٹ بلاک کرنے سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے مقامی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت سی جے ورلیمین کا اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے۔صحافی، مصنف اورتجزیہ کار سی جے ورلیمین نے اکاؤنٹ بلاک ہونے کے بعد بیان میں کہا کہ ٹوئٹر نے نریندرمودی کی فسطائی حکومت کے مطالبے پر میرا اکاؤنٹ بند کیا۔