شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) پاسپورٹ آفس کا افسر اور اس کے سا تھی رشوت کے الزام میں پکڑے گئے ایف آئی اے کی ٹیم نے پولیس کی مدد سے چھاپہ مار کر یہاں اپر شامی روڈ میں وفاقی حکومت کی طرف سے کھولے جانے والے پاسپورٹ آفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نشاط خان کے علاوہ تین مبینہ ٹاؤٹوں صدیق، شہباز اورشاہد کو پکڑ کر ان کے قبضہ سے متعدد جاری شدہ پاسپورٹوں کے علاوہ کئی افراد کے فارمز اور دیگر دستاویزات کے علاوہ بھاری مالیت کے کرنسی نوٹ بھی برآمد کرلئے ہیں ۔