• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرا کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی۔

عدالت کا اپنے تحریری فیصلے میں کہنا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرا کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا درخواست واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا۔

مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرا سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید