• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ (امن گروپ) گوجرانوالہ کا جنرل اجلاس

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ (امن گروپ) گوجرانوالہ نے بینک کے چیکوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کو کاروبار کے لئے ’’ زہر قاتل ‘‘ قراردے دیا ہے اور کہا ہے کہ متذکرہ ٹیکس ہر قسم کے کاروبار میں  کینسر کی صورت اختیار کرگیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انجمن کے جنرل اجلاس میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ان میں ملک عبدالخالق سرپرست،رانا عمر فاروق صدر، سرپرست اعلیٰ میاں نیر منظور،حاجی محمد ارشاد سینئر نائب صد ر ، چیئرمین سہیل انجم ، جنرل سیکرٹری حمود الرحمن خاں ،نائب صدر حاجی محمد جمیل کھوکھر اور دیگر عہدیداران شامل ہیں ۔
تازہ ترین