روسی فوج کا کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق روسی حکام نے بتایا ہے کہ فوجی طیارہ شہر ریازن میں گر کر تباہ ہوا ہے۔
حکام نے کارگو طیارہ گرنے کی وجوہات واضح نہیں کی ہیں۔
برطانیہ نے دفاعی اخراجات میں اضافے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اس حوالے سے کہا کہ 2030 سے سالانہ دفاعی بجٹ، مجموعی قومی پیداوارکا 2.5 فیصد کردیا جائیگا۔
پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پچھلے سال چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران کی تعداد میں 3.7 فیصد اضافہ ہوا۔
بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا مؤقف مستقل اور واضح ہے۔ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں یوکرین کیلئے 800 ملین ڈالر کے نئے ہتھیاروں کا اعلان کریں گے۔
یائر لاپد نگراں وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے وزیر خارجہ کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
روسی افواج نے بحیرہ اسود کے اہم اسٹریٹیجک اسنیک آئی لینڈ سے انخلا کرلیا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدارت اور روسی وزارت دفاع کی جانب سے خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری نیٹو کا تین روزہ اجلاس نیٹو کو تبدیل اور مضبوط کرنے کے فیصلوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
متحدہ عرب امارات کے کرنل رینک کے فائٹر پائلٹ اگلے برس اسرائیل کے نیشنل ڈیفنس کالج میں اعلیٰ تعلیم کے لیے جائیں گے۔
آئی ایم ایف نے مالیاتی بحران کے شکار سری لنکا کو بیل آوٹ پیکج سے پہلے کرپشن کم کرنے، ٹیکسوں میں اضافہ اور ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
روسی صدر نے سابق برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کے 40 سال پہلے کے جنگی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مارگریٹ تھیچر نے فاک لینڈ جزائر کے لیے ارجنٹینا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
7 اپریل کو امریکی سینیٹ میں کیٹان جی کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے حق میں 53 جبکہ مخالفت میں 47 ووٹ پڑے تھے۔
بھارت کے ارب پتی بزنس میں مکیش امبانی نے اپنی کمپنی ’ریلائنس‘ کے ٹیلی کام یونٹ کی سربراہی اپنے بیٹے کو سونپنے کے بعد کمپنی کی قیادت سے جلد مستعفی ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان لویہ جرگہ شروع ہو گیا ہے
افغانستان کے منجمد اثاثوں پر قطر کے درالحکومت دوحہ میں امریکا افغان مذاکرات جاری ہیں۔
کمپیوٹر گرافکس اور اینیمیشن کے خالق کینتھ نولٹن (Kenneth Knowlton) 91 کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔
فلسطینیوں نے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کو 100 میٹر طویل ایک خط بھیجا ہے۔