امریکی محکمۂ انصاف نے ایپسٹن کیس کی مزید دستاویزات جاری کر دیں۔
واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق 29 ہزار صفحات پر مشتمل دستاویزات میں ویڈیوز اور قانونی ریکارڈ شامل ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق دستاویزات میں ٹرمپ کے خلاف غیر درست اور سنسنی خیز دعوے شامل ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف نے واضح کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف یہ دعوے بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ ان دعوؤں میں سچائی ہوتی تو اب تک ٹرمپ کے خلاف استعمال کیا جا چکا ہوتا۔
خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 2 روز پہلے بھی ایپسٹین کیس کی دستاویزات جاری کی تھیں، امریکی کانگریس نے گزشتہ ماہ ایپسٹین کیس کی دستاویزات جاری کرنے کی منظوری دی تھی۔
ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلکن ارکان صدر ٹرمپ پر معلومات چھپانے کا الزام لگا رہے ہیں۔
فائلز میں ٹرمپ، سابق برطانوی شہزادے اینڈریو اور دیگر کے مجرم سے روابط کا ذکر ہے۔