• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی تبدیلیوں کیخلاف سرگرم سوئیڈش کارکن گریٹا تھنبرگ لندن میں گرفتار

تصویر بشکریہ—اسکائی نیوز
تصویر بشکریہ—اسکائی نیوز

موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ کو لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو سینٹرل لندن میں مظاہرے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گریٹا تھنبرگ کی گرفتاری ٹیرر ازم ایکٹ کے تحت عمل میں آئی ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق گریٹا تھنبرگ پر فلسطین ایکشن تنظیم کی حمایت کا الزام ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید