وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون ڈاکٹر کی اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر کے خلاف درخواست پر انکوائری مکمل ہو گئی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی نے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا۔
ڈی آئی جی پولیس جواد طارق کے مطابق پولیس میں خود احتسابی کا منظم اور مضبوط عمل موجود ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون ڈاکٹر نے سب انسپکٹر پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔