• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: ونی قرار دی جانیوالی 2لڑکیوں کا تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرہ

سکھر(بیور ورپورٹ)سکھر کے تھانہ جھانگڑو کی حدود میں چار سال قبل قتل کے مبینہ جرگے میں مقامی وڈیرے کی جانب سے ونی قرار دی گئی دوچچازاد بہنوں صائمہ اور آمنہ نے پریس کلب پہنچ کر تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، مذکورہ بہنوں نے بتایا کہ چار سال قبل علاقے میں ایک شخص کے قتل پر بھارو برادری کے مقامی وڈیرے نے جرگہ منعقد کر کے اس کے قتل کا الزام ہما ری برادری کے افراد پر عائد کیا اور ہم دو چچا زاد بہنوں سمیت تین لڑکیو ں کو ونی قرار دے کر مقتول کے رشتہ داروں سے ان کی شادی کرانے کا فیصلہ سنا یا تھا جس پر عمل کرتے ہو ئے وڈیرے نے ہما ری ایک لڑکی فاطمہ کی زبردستی شادی اپنے بیٹے سے کرائی ۔تاہم ہما ری عمریں چھوٹی ہونے کی وجہ سے ہما رے زبردستی نکاح اپنی برادری کے بڑی عمر کے بیمار افراد سے کرائے اور اب جب ہم تھوڑی بڑی ہوئی ہیں تو وڈیرے نے ہما ری بھی زبردستی رخصتی بڑی عمر کے افراد سے کرانے کی کوشش کی انکار کرنے پر اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ہمارے گھر پر حملہ کیا اور ہمیں اغوا کرنے کی کوشش کی جس کی متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کا فائدہ اٹھا تے ہو ئے وڈیرہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ،لڑکیوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی جان چھڑائی جا ئے اور جرگہ کرنے والے وڈیرے کے خلاف کارروائی کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جا ئے ۔  
تازہ ترین