• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
دُنیا کا مہنگا ترین تکیہ
دُنیا کا مہنگا ترین تکیہ

نیدرلینڈز میں مقیم ایک فزیو تھراپسٹ نے دنیا کا سب سے مہنگا ترین تکیہ ڈیزائن کیا ہے جس کی قیمت 57 ہزار ڈالر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے مہنگا ترین تکیہ پندرہ سال کی محنت کے بعد ڈیزائن اور بنایا گیا ہے، اس کو بنانے میں کافی تحقیق بھی ہوئی ہے۔

سب سے پہلے، اس کی خصوصیات جاننے سے پہلے، ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اس کی قیمت 57 ہزار ڈالر ہے۔

اب آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ تکیہ اتنا مہنگا کیوں ہے۔ تکیہ نیلم، سونے اور ہیرے سے جڑا ہوا ہے، یہ تکیہ مصری کپاس اور شہتوت کے ریشم سے بنایا گیا ہے جبکہ اس تکیے کی زپ میں چار ہیرے ہیں۔

دُنیا کا مہنگا ترین تکیہ
دُنیا کا مہنگا ترین تکیہ

اس تکیے کو کسٹمر کی ضروریات کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا۔ آرڈر دینے کے بعد، ٹیم 3D اسکینر کا استعمال کرتے ہوئے کسٹمر کے کندھوں، سر اور گردن کی پیمائش کرے گی۔

اس خصوصی تکیے کو تیار کرنے والوں کا خیال ہے کہ بےخوابی کے شکار لوگ اس پر ’پُرسکون‘ سو سکتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید