• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک

اوسلو (جنگ نیوز )اوسلو کے ایک نائٹ کلب اور اس کے گرد و نواح میں فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کو ایک پریس کانفرنس میں پولیس حکام نے کہا کہ فائرنگ کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ’وہ ایرانی نژاد نارویجیئن شہری ہے اور پہلے بھی چھوٹے موٹے جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے حملہ کرنے والے شخص سے دو ہتھیار بھی قبضے میں لیے ہیں۔واقعے کے بعد پرائیڈ پریڈ بھی منسوخ کردی گئی ، پولیس ترجمان نے کہا ہے کہ 12افراد کو طبی مدد فراہم کی گئی جبکہ 8افراد ہسپتال میں داخل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید