کراچی (نیوز ڈیسک)ٹرمپ کاعبدل السید سے ملاقات کا اعلان، مفت علاج سب کیلئے پر بات ہوگی ۔ نومنتخب سینیٹر نے صدر کی حمایت حاصل کرنے کیلئے منصوبے کا نام میڈی کیئر فار آل کے بجائے ٹرمپ کیئر رکھنے کی پیشکش کی ۔ عبدل نے انتخابی مہم میں مفت علاج کا وعدہ کیا تھا، امریکی صدرنے منصوبے کے نام سے متعلق تجویز کو اچھا آئیڈیا قرار دیا ۔میڈیا اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن سے نومنتخب ڈیموکریٹ سینیٹر عبدالسید سے ملاقات کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام امریکی شہریوں کو سرکاری طبی بیمہ فراہم کرنے کی تجویز پر بات ہوگی۔