• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کی 10 لاکھ فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کی دھمکی

کراچی (نیوز ڈیسک)اسرائیل نے نئی دھمکی دی ہے کہ حماس غیر مسلح نہ ہوئی تو 10 لاکھ فلسطینیوں کوغزہ سے نکال دینگے، غزہ کا 70فیصد علاقہ تباہ اور اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے، کاٹز ،حماس کو رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈالنے کا الٹی میٹم ،گزشتہ ایک ماہ میں 80حماس ارکان کو مارنے کا اسرائیلی دعویٰ، تازہ حملے میں تنظیم کے اہم عہدیدار اور ان کی اہلیہ شہیدکردئیے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو غزہ سے مزید 10لاکھ فلسطینیوں کو جنوب کی جانب بے دخل کردیا جائے گا۔ کاٹز نے کہا کہ حماس رضاکارانہ طور پر غیر مسلح ہوجائے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق غزہ کو عسکریت سے پاک کرے، بصورت دیگر اسرائیلی فوج آپریشن جیدیونز چیئرٹس 2 کے تحت یہ کارروائی کرے گی۔

دنیا بھر سے سے مزید