• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا، اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

کراچی(نیوزڈیسک)بنگلادیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حافظ الدین احمد نےکہا ہےکہ 1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزورکیا، حسینہ واجد 10 سال تک واپس نہیں آئیں گی، عوامی لیگ پرپابندی لگانےکا سوچ رہے ہیں،مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے دورےکے موقع پر صحافیوں سےگفتگو میں اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ پچھلے 15سال میں بنگلادیش ہمسایہ ملک کی کالونی بن چکا تھا، ہمسایہ ملک کی کالونی بننے سے ہمارے عوام پس رہے تھے۔ اسپیکربنگلادیشی پارلیمنٹ حافظ الدین احمد کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد بنگلادیش واپس آئیں تو سیدھا جیل جائیں گی، حسینہ واجد نے مسلم دشمن ملک میں پناہ لے رکھی ہے، بھارت حسینہ واجد کو واپس نہیں کرتا تو بین الاقوامی عدالت انصاف جائیں گے۔

دنیا بھر سے سے مزید