(شاہدنعیم) سعودی عرب میں منعقد ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے فالکنری میلے ’’کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول 2026‘‘ میں پاکستانی فالکنر عطا اللہ محمد کرم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کنگ عبدالعزیز فالکنری کپ اپنے نام کر لیا۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی فالکنر بن گئے ہیں۔ عطا اللہ محمد کرم نے بین الاقوامی پیشہ ور فالکنرز اور مقامی ایلیٹ شرکا کے درمیان جائر شاہین فرخ راؤنڈ میں اپنے باز ’’البلوشی‘‘ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔