کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی، حماس عہدیدار، اہلیہ اوردو بیٹیوں سمیت 7افراد شہیدہوگئے۔الشاطی پناہ گزین کیمپ پر فضائی کارروائی میں داخلی سلامتی ادارہ کے ڈائریکٹر نشانہ، شہید بچیاں 15اور 13سال کی تھیں۔شہر کے شمال مغرب میں صہیونی ڈرون حملے میں دو اور جبالیا البلد میں بے گھر افراد کے خیمے پر حملے میں ایک فلسطینی جان سے گئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں بدھ کے روز اسرائیلی حملوں میں کم از کم 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔