• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رند آباد میں من پسند افرا دکو فراہمی آب افسوسناک ہے‘نیشنل پارٹی

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کےفنانس سیکرٹری سعیداحمد سمالانی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹرشمع اسحاق کے فنڈز سےکلی رندآباد ارباب کرم خان روڈ میں قائم پی ایچ ای کے ٹیوب ویل سے من پسند افراد اورعلاقوں میں پانی کی فراہمی افسوسناک ہے پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق عملی خدمت کی ہے مگرافسوس کے ساتھ کہناپڑتاہے کہ پانی کی فراہمی میں رند آباد میں انہی پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کیاجارہاہے جس کی تجویز پر ٹیوب ویل کی تنصیب عمل میں لائی گئی بیان میں متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاگیاکہ ٹیوب ویل مخصوص افراد کاقبضہ ختم کرکے تمام علاقے میں بلاتفریق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید