• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملیالم فلموں کے اداکار کی مبینہ خودکشی، درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

بھارت میں ملیالم فلموں کے مقبول اداکار این ڈی پرساد کی لاش ان کے گھر کے باہر درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

این ڈی پرساد کے بچوں نے اپنے والد کی لاش کو باہر درخت سے لٹکے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے پرساد نے خودکشی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار ذہنی اور گھریلو پریشانیوں کا شکار تھے، ان کی اہلیہ نے بھی ان سے کچھ مہینوں سے دوری اختیار کر رکھی تھی۔

پولیس نے کہا کہ مرنے سے چند روز قبل تک پرساد بہت زیادہ ذہنی دباؤ میں تھے۔

واضح رہے کہ 2021 میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے پرساد کو منشیات رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا، ان کے پاس سے ہتھیار بھی برآمد ہوئے تھے۔

پوسٹ مارٹم کے بعد این ڈی پرساد کی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کردی گئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید