• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسزکی دہشتگردی، دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ جس کے دوران بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں کشمیری نوجوانوں کو محاصرے اور گھر گھر تلاشی کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ 

کے ایم ایس کے مطابق ضلع کلگام کے علاقے میں قابض فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید