• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی

پاکستان کے لیے ایک اور اچھی خبر آگئی، فرانس کے ساتھ قرض ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے، جس کے بعد 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ فرانس کے ساتھ قرض ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے بعد 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی اور دسمبر 2021 میں واجب الادا قرضہ 6 سال کے لیے مؤخر کیا گیا ہے، پاک فرانس 261 ملین ڈالر قرض کی معطلی کے معاہدوں پر پہلے ہی دستخط ہوچکے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان کے اب تک 3 ارب 68 کروڑ ڈالر کے قرضے مؤخر ہوچکے ہیں، قرض کی ادائیگی جی 20 ممالک کے فریم ورک کی بنیاد پر کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید