• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلدیاتی انتخابات: سیاسی جماعتوں کا پی پی پر دھاندلی کا الزام

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے رہنما غوث بخش مہر کا کہنا ہے کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں جو ہونا تھا ہوچکا، پولیس نے پیپلز پارٹی کے لیےٹھپے لگائے، بلدیاتی انتخابات میں اتنے پیسے چلے جتنے کہیں نہیں چلے ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام’’کیپٹل ٹاک‘‘میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صوبے کی سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

غوث بخش مہر نے کہا کہ کون اس بلدیاتی انتخابات کو صاف، شفاف کہہ رہا ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے رہنما راشد سومرو نے کہا کہ ہمارے ساتھ دھاندلی کے ساتھ دہشت گردی بھی ہوئی ہے، اگر کراچی سے اسلام آباد تک تحریک چلا سکتے ہیں تو گھوٹکی سے کراچی تک بھی چلا سکتے ہیں۔

راشد سومرو نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سے کوئی اتحاد نہیں ہے، ہم نے کہیں بھی اپنے اپنے امیدوار دستبردار نہیں کروائے، ہمارے فارم رد کروائے گئے۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ہمارے تحفظات ہیں، دو یوسیز پر ہمیں ایک ایک ووٹ سے ہرایا گیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ ہے جو زیادتیاں اندرون سندھ میں ہوئیں وہ کراچی، حیدرآباد میں نہ ہوں، نواب شاہ اور سکھر میں ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات بہتر انداز میں ہوئے ہیں، اگر کسی امیدوار کو ڈرایا یا دھمکایا جارہا ہے تو ایسی شکایات چند روز پہلے سامنے آجاتیں۔

قومی خبریں سے مزید